وزیراعظم نواز شریف کی شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس میں شرکت

پاکستان کے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اپنا ناروئے کا دورہ مکمل کرنے کے بعد روس پہنچ گئے ہیں جہاں وہ آج شروع ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کا یہ سربراہی اجلاس دو روز تک جاری رہے گا

338387
وزیراعظم نواز شریف کی شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس میں شرکت

پاکستان کے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اپنا ناروئے کا دورہ مکمل کرنے کے بعد روس پہنچ گئے ہیں جہاں وہ آج شروع ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
شنگھائی تعاون تنظیم کا یہ سربراہی اجلاس دو روز تک جاری رہے گا۔
یہ اجلاس آج روس کے شہر اوفا میں شروع ہورہا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف سربراہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔
شنگھائی تعاون تنظیم روس،چین ،قزاقستان اور کرغزستان پر مشتمل ہے جبکہ تاجکستان، ازبکستان، پاکستان، افغانستان ،بھارت ،ایران اورمنگولیاسربراہ اجلاس میں مبصرکی حیثیت سے شرکت کررہے ہیں۔
اجلاس میں مبصر ممالک کو شنگھائی تعاون تنظیم کی مستقل رکنیت کے بارے میں بھی غور کیے جانے کی توقع کی جا رہی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں