حکومت ہر قیمت پر شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے:نثار

وزیرداخلہ نے کہا کہ پولیس کو عوام دوست بنایا جائے گا اور وہ عوامی تحفظ کی اپنی ذمہ داری پوری کرے گی۔ وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہا ہے کہ حکومت ہر قیمت پر شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے

332487
حکومت ہر قیمت پر شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے:نثار

وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہا ہے کہ حکومت ہر قیمت پر شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے۔

کلرسیداں میں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس کو عوام دوست بنایا جائے گا اور وہ عوامی تحفظ کی اپنی ذمہ داری پوری کرے گی۔


انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے سڑکوں کے ڈھانچے کی بہتری اور ترقیاتی منصوبوں پر اربوں روپے خرچ کئے ہیں اور عیدالفطر کے بعد مزید دس بڑے منصوبوں کا اعلان کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نون کی حکومت عوام کو آرام دہ سفر کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے سڑکوں کے نظام کی بہتری کیلئے کام کررہی ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں