2017 تک لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے منصوبے پر کام جاری: نواز شریف

پاکستان کے وزیراعظم محمد ا شریف نے کہا ہے کہ حکومت دوہزار سترہ تک ملک سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے بڑے ترقیاتی منصوبوں پر کام کررہی ہے اور اس سلسلے میں کافی حد تک پیش رفت بھی ہوئی ہے اور ملک کے مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ میں بڑی تیزی سے کمی آرہی ہے

328207
2017 تک لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے منصوبے پر کام جاری: نواز شریف

پاکستان کے وزیراعظم محمد ا شریف نے کہا ہے کہ حکومت دوہزار سترہ تک ملک سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے بڑے ترقیاتی منصوبوں پر کام کررہی ہے اور اس سلسلے میں کافی حد تک پیش رفت بھی ہوئی ہے اور ملک کے مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ میں بڑی تیزی سے کمی آرہی ہے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد ایکسپریس وے کے اشاروں کے بغیر چوبیس کلومیٹر کو ریڈور منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کر نے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے ساتھ حکومت توانائی سے متعلق منصوبوں پر مساوی توجہ دے رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت چھیالیس ارب ڈالر سرمایہ کاری کے وعدوں کے ساتھ پاکستان آج درست سمت میں گامزن ہے۔انہوں نے کہا کہ راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس جیسے ترقیاتی منصوبوں کیلئے رقوم سرکاری شعبے کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کو متاثر کئے بغیر فراہم کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں پانچ روپے بتیس پیسے کمی کا اعزاز ان کی حکومت کو جاتا ہے۔
نواز شریف نے راولپنڈی اور اسلام آباد کو متبادل شاہراہ فراہم کرنے کیلئے روات کو ایم ٹو موٹر وے سے منسلک کرنے کے منصوبے کا بھی اعلان کیا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں