جنرل راحیل شریف کی وزیراعظم نواز شریف کیساتھ ملاقات

چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف اور وزیراعظم نواز شریف ملاقات کے دوران آپریشن ضرب عضب کو ہر قیمت پر اس کے منطقی انجام تک پہنچانے کی ضرورت پر زور دیا۔

316137
جنرل راحیل شریف کی وزیراعظم نواز شریف کیساتھ ملاقات


چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم محمد نواز شریف سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ملک میں داخلی اور خارجی سلامتی کی صورتحال کے علاوہ آپریشن” ضرب عضب“ پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ ملاقات میں ملک بھر میں جرائم پیشہ عناصر اور دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کو بلا رکاوٹ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ ضرب عضب کی غیر معمولی کامیابی کی بنا پر پیدا ہونے والی فضا سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کیا جاسکے۔ جنرل راحیل شریف اور وزیراعظم نواز شریف نے اپریشن ضرب عضب کو ہر قیمت پر اس کے منطقی انجام تک پہنچانےکا اعادہ کیا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں