گرمی، لوڈ شیڈنگ، پانی عدم دستیاب: 2 دن میں 150 موت کے منہ میں

پاکستان میں مون سون بارشوں سے پہلے شدید گرمی کی وجہ سے 2 دن کے اندر 150 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں

314219
گرمی، لوڈ شیڈنگ، پانی عدم دستیاب: 2 دن میں 150 موت کے منہ میں

شدید گرمی نے 2 دن میں 150 افراد کی جان لے لی۔۔۔
پاکستان میں مون سون بارشوں سے پہلے شدید گرمی کی وجہ سے 2 دن کے اندر 150 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔
تھرمو میٹر 47 درجہ حرارت دکھا رہا ہے جو 1979 کے بعد سے اب تک کا بلند ترین درجہ حرارت ہے۔
گرمی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں گرمی کا تو سامنا ہے ہی، لوڈ شیڈنگ نے لوگوں کی رہی سہی جان بھی نکال لی ہے۔
لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے نہ تو پنکھے چل رہے ہیں نہ ہی ائیر کنڈیشنر اور یہی نہیں گھروں میں پانی کی ترسیل بھی نہیں ہو پا رہی۔
سینکڑوں افراد کو ہسپتالوں میں داخل کروا دیا گیا ہے اور ہسپتالوں میں مریضوں کے رش کی وجہ سے صحت کے عملے کی تعطیلات کو معطل کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کے ہمسایہ ملک بھارت میں بھی شدید گرمی کی وجہ سے گذشتہ مہینوں میں ایک ہزار 700 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں