وزیر اعظم نواز شریف دوشنبے پہنچ گئے

پاکستان کے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف تاجکستان کے 2 روزہ دورے پر دوشنبے پہنچ گئے ہیں

297336
وزیر اعظم نواز شریف دوشنبے پہنچ گئے

پاکستان کے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف تاجکستان کے 2 روزہ دورے پر دوشنبے پہنچ گئے ہیں۔
اپنی مصروفیات کے دوران وزیر اعظم نواز شریف تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے بھی ملاقات کریں گے۔
دورے میں پانی و بجلی کے وزیر خواجہ آصف اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔
تاجکستان میں نواز شریف واٹر فار لائف کانفرنس میں شرکت کریں گے ، کانفرنس میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور دیگر عالمی تنظیموں کے مندوبین بھی شرکت کر رہے ہیں۔
اس دورے کی بدولت دونوں ملکوں کے درمیان متعدد شعبوں میں تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں