پاک فوج کے سی ون تھرٹی طیارے امدادی سامان لے کر نیپال روانہ

پاک فوج کے چار سی ون تھرٹی طیارے نور خان ائیر بیس سے امدادی سامان ، ڈاکٹروں کی ٹیم اور کھانے پینے کی اشیاء لے کر زلزلہ متاثرین کی مدد کے لیے نیپال روانہ ہوگئے ۔پاک فوج کے ڈاکٹروں کی ٹیم ، پیرا میڈیکل سٹاف ، کھانے پینے کی اشیاء اور دیگر امدادی سامان بھیجا

250335
پاک فوج کے سی ون تھرٹی طیارے امدادی سامان لے کر نیپال روانہ

پاک فوج کے چار سی ون تھرٹی طیارے نور خان ائیر بیس سے امدادی سامان ، ڈاکٹروں کی ٹیم اور کھانے پینے کی اشیاء لے کر زلزلہ متاثرین کی مدد کے لیے نیپال روانہ ہوگئے ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کے مطابق پاک فوج نے نیپال کے زلزلہ متاثرین کی امداد کے لئے 4 سی 130 طیارے کھٹمنڈو روانہ کئے ہیں۔ پاک فوج کے ڈاکٹروں کی ٹیم ، پیرا میڈیکل سٹاف ، کھانے پینے کی اشیاء اور دیگر امدادی سامان بھیجا گیا ہے جبکہ پاک فوج کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم بھی امدادی قافلے میں شامل ہے ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق طیاروں میں ڈاکٹرز، طبی عملہ، سرچ و رسیکیو ٹیم ،30 بیڈ کا فیلڈ اسپتال اور اشیائے خورونوش بھی شامل ہیں جبکہ پاک فوج کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم بھی امدادی قافلے میں شامل ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ریسیکو ٹیموں کے پاس کنکریٹ کو کاٹنے والے آلات موجود ہیں ۔ ملبے تلے دبے افراد کی تلاش کے لیے پاک فوج کے سدھائے ہوئے کتے بھی نیپال بھیجے گئے
واضح رہے کہ گزشتہ روز نیپال اور بھارت میں آنے والے 7.9 شدت کے زلزلے سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا۔ زلزلے کے نتیجے میں 2 ہزار کے قریب افراد ہلاک جب کہ ہزاروں زخمی اور لاکھوں بے گھر ہو گئے ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں