چین کے صدر پاکستان کے دو روزہ دورے کے بعد وطن روانہ

صدر ممنون حسین، وزیراعظم نواز شریف، خاتون اول کلثوم نواز، وفاقی وزرا سمیت تینوں مسلح افواج کے سراہان اور چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی ، ائیر چیف مارشل اورائیر چیف مارشل اور شہباز شریف نے چین کے صدر شی جن پنگ کو الوداع کیا

244326
چین کے صدر پاکستان کے دو روزہ دورے کے بعد وطن روانہ

چین کے صدر شی جن پنگ اپنا دو روزہ دورہ پاکستان مکمل کرنے کے بعد وطن روانہ ہوگئے ہیں۔
صدر ممنون حسین نے ایوان صدر سے چینی صدر شی جن پنگ کو خوشگوار ماحول میں رخصت کیا۔ نور خان ائر بیس سے وزیراعظم نواز شریف، خاتون اول کلثوم نواز، وفاقی وزرا سمیت تینوں مسلح افواج کے سراہان اور چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی ، ائیر چیف مارشل اور شہباز شریف نے چین کے صدر شی جن پنگ کو الوداع کیا ۔
صدر شی جن پنگ کے وطن روانہ ہونے سے قبل صدر مملکت ممنون حسین اور صدر شی جن پنگ کے درمیان ون ٹو ون ملاقات ہوئی جس کے بعد دونوں ممالک کے وفود کے درمیان مذاکرات منعقد ہوئے۔ اس موقع پر صدر ممنون حسین کا کہنا تھا پاک چین اقتصادی راہدری منصوبہ خطے کی تقدیر بدل دے گا۔ خواہش ہے کہ اقتصادی راہداری سے منسلک تمام منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد ہو۔ اس سے قبل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے بعد چینی صدرشی چن پنگ ایوان صدر پہنچے جہاں انہیں پاکستان کا سب سے بڑا سول ایوارڈ نشان پاکستان دینے کی تقریب ہوئی۔ معزز مہمان کی سٹیج پر آمد سے پہلے بگل بجایا گیا جس کے بعد صدر ممنون حسین نے چینی صدر شی چن پنگ کو نشان پاکستان سے نوازا۔ ایوان صدر میں چینی صدر کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گی۔ تقریب میں وزیر اعظم نواز شریف، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف ، تینوں مسلح افواج کے سربراہ، وفاقی وزرا، چاروں وزرائے اعلیٰ اور دیگر بھی شریک ہوئے جبکہ چین کی خاتون اول بھی خصوصی طور پر شریک ہوئیں۔ واضح رہے چینی صدر شی جن پنگ پاکستان دو روزہ سرکاری دورے پر پیر کے روز اسلام آباد پہنچے تھے اپنے دو روزہ دورے کے دوران چینی صدر نے صدر ممنون حسین، وزیراعظم نواز شریف ، سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقات کی اور پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب بھی کیا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں