چینی صدر کا دورہ پاکستان، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب

صدر شی چِن پنگ صدر ممنون حسین سے ملاقات کریں گے اور وزیراعظم محمدنواز شریف سے باضابطہ بات چیت کریں گے۔ دونوں ملک بنیادی ڈھانچے ، توانائی اور مواصلات کے شعبوں میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے کئی اہم معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کریں گے

241195
چینی صدر کا دورہ پاکستان، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب

چین کے صدر شی چِن پنگ پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر منگل کو اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔
چین کے صدر کا اس سال کایہ پہلا غیرملکی دورہ ہو گا۔
صدر شی چِن پنگ صدر ممنون حسین سے ملاقات کریں گے اور وزیراعظم محمدنواز شریف سے باضابطہ بات چیت کریں گے۔ دونوں ملک بنیادی ڈھانچے ، توانائی اور مواصلات کے شعبوں میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے کئی اہم معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کریں گے۔ صدر شی چِن پنگ منگل کو اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔ انہیں اعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان بھی عطا کیا جائے گا۔
چینی صدرمنگل کو اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرینگے

چینی صدر کے دورہ پاکستان کے دوران 8 روایتی آبدوزوں کی فروخت کے نتیجہ خیز ہونے کا امکان ہے جس سے پاکستانی بیڑے میں دگنا اضافہ ہو جائے گا۔
ان کی خریداری کا مقصد بحر ہند میں بھارتی بحریہ کے غلبے کا توڑ کرنا ہے، امریکی نشریاتی ادارے بلوم برگ کے مطابق بھارت کے ساتھ مسابقت میں سمندر سے جوہری ہتھیاروں کے فائر کرنے کی صلاحیت میں پاکستان کا یہ پہلا قدم ہو سکتا ہے تاہم آبدوزوں کی فروخت سے علاقائی پانیوں میں کشیدگی میں اضافہ ہونے کا امکان ہے، 2006 کے بعد کسی بھی چینی سربراہ کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے جس میں گیس پائپ لائن، ہائی ویز ریل سمیت 45 ارب ڈالر کے منصوبوں پر دستخط کیے جائیں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں