دہشت گردی کا قلع قمع کرکے ہی دم لیں گے: صدر ممننون حسین

صدر ممنون حسین نے کہاہے کہ دہشتگردوں کے خلاف کارروائی ملک سے آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پیر کو اسلام آباد میں ملائشیاء کی فوج کے سربراہ جنرل زولکفیلی محمد زین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

235209
دہشت گردی کا قلع قمع کرکے ہی دم لیں گے: صدر ممننون حسین

صدر ممنون حسین نے کہاہے کہ دہشتگردوں کے خلاف کارروائی ملک سے آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار پیر کو اسلام آباد میں ملائشیاء کی فوج کے سربراہ جنرل زولکفیلی محمد زین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
صدر نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اہم کردارادا کررہاہے اور اس جنگ میں اُس نے عظیم قربانیاں دی ہیں۔ ممنون حسین نے دونوں ملکوں کی بحریہ کے درمیان تعاون پر اطمینان ظاہر کیا۔
اُنہوں نے کہا کہ پاکستان ملائشیا کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے ۔ اُنہوں نے یقین ظاہر کیا کہ وقت کے ساتھ یہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ ادھر صدر نے ملائیشیا کے فوجی سربراہ جنرل زولکفیلی محمد زین کو نشانہ امتیاز ملٹری کا اعزاز دیا۔
انہیں یہ اعزاز آج اسلام آباد میں ایک سادہ اور پروقار تقریب میں دیاگیا۔ انہیں یہ اعزاز دونوں ملکوں کی مسلح افواج کے درمیان باہمی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے ان کی خدمات کے اعتراف میں دیاگیاہے۔
ملائیشیا کی فوج کے سربراہ نے بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کے ساتھ بھی آج راولپنڈی میں اہم ملاقات کی۔ اُنہوں نے دونوں ممالک کے درمیان دفاع اور سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے اُمور پر تبادلہ خٰال کیا۔ جنرل زولکفیلی محمد زین ے آپریشن ضرب عضب میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کو سراہا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں