یمن کے مسئلے پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں غور

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج اسلام آبادمیں ہورہاہے جس میں مشرق وسطیٰ خصوصاً یمن کی تازہ ترین صورتحال پرغورکیاجائے گا۔اجلاس وزیراعظم کی ہدایت پر طلب کیا گیا ہے جس میں یمن کی صورتحال پر قومی پالیسی وضع کی جائے گی

227088
یمن کے مسئلے پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں غور

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج اسلام آبادمیں ہورہاہے جس میں مشرق وسطیٰ خصوصاً یمن کی تازہ ترین صورتحال پرغورکیاجائے گا۔اجلاس وزیراعظم کی ہدایت پر طلب کیا گیا ہے جس میں یمن کی صورتحال پر قومی پالیسی وضع کی جائے گی۔
یمن کی صورت حال پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کے لئے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان سمیت پارٹی کے دیگر ارکان قومی اسمبلی و سینیٹ پہنچ گئے ہیں۔
یمن کے بحران اور سعودی عرب فوج بھیجنے کے معاملے پر غور کے لئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کچھ دیر میں شروع ہورہا ہے، اجلاس میں شرکت کے لئے ملک کی دیگر جماعتوں کے علاوہ 7 ماہ بعد تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹ بھی پہنچ چکے ہیں۔ اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے خارجہ پالیسی کی سمت کا تعین کیا جائے گا۔
یمن بحران اور سعودی عرب فوج بھیجنے کے معاملے پر غور کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج اسلام آبادمیں ہورہاہے جس میں تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے خارجہ پالیسی کی سمت کا تعین کیا جائے گا ۔ تاریخ میں پہلی بار کسی بیرونی جنگ سے متعلق فیصلہ سازی پر غور کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا گیا ہے۔
اپوزیشن جماعتوں کے مطالبے پر بلائے جانے والے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سعودی عرب فوج بھیجے سے متعلق کوئی اہم فیصلہ متوقع ہے ۔ پارلیمانی ذرائع کے مطابق سیاسی جماعتیں اس حوالے سے ایک قرار داد بھی لا سکتی ہیں جسے متفقہ طور پر پاس کرانے کی کوشش کی جائے گی ۔ چونکہ ماضی میں پاکستان کو دہشتگردی کے خلاف جنگ میں امریکا کا اتحادی بنایا گیا تو پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیں لیا گیا تھا ۔ تاہم بعد میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن سمیت مختلف اہم امور پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جاتا رہا ہے ۔ ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کے خلاف امریکی آپریشن کے بعد پاکستان کی سلامتی اور خود مختاری کی خلاف ورزی کے معاملے پر بھی پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا گیا تھا ، تاہم کسی بین الاقوامی تنازعے یا ایشو پر بلایا جانے والا یہ منفرد اجلاس ہوگا جس میں سیاسی قیادت خارجہ پالیسی کا متفقہ طور پرتعین کرے گی ۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں