اسلام آباد میں مسلح افواج کی دستوں کی فل ڈریس ریہرسل

اسلام آباد میں مسلح افواج کے دستوں نے 23 مارچ کے لئے فل ڈریس ریہرسل کی ۔ پاک فوج کے سپشل سروسز گروپ نے اللہ ہو کے نعروں سے ایک بار تو ماحول کو گرما کے رکھ دیا ۔ خواتین کا دستہ بھی پریڈ میں سلامی دیتا ہوا بےنظر آیا  جس پر شائقین نے اس دستے کو دل کھول کر دادی دی

275680
اسلام آباد میں مسلح افواج کی دستوں کی فل ڈریس ریہرسل

اسلام آباد میں مسلح افواج کے دستوں نے 23 مارچ کے لئے فل ڈریس ریہرسل کی ۔ پاک فوج کے سپشل سروسز گروپ نے اللہ ہو کے نعروں سے ایک بار تو ماحول کو گرما کے رکھ دیا ۔ خواتین کا دستہ بھی پریڈ میں سلامی دیتا ہوا بے مثل نظر آیا ۔ پاک فوج کے کمانڈوز نے اپنے مخصوص انداز میں مارچ کیا اور سلامی دی ۔ ملی نغموں کی دھن پر خواتین کا دستہ بھی سلامی دیتا ہوا بے مثل نظر آیا ۔ پاک فضاؤں کے محافظوں نے فلائی پاسٹ ، چاق و چوبند دستے نے مارچ پاسٹ کیا اور سلامی دی ۔ بحری سرحدوں کے محافظ پاک نیوی کے دستے نے بھی مارچ پاسٹ کیا ۔ شلوار قمیض میں ملبوس فرنٹیئر کانسٹیبلری کے جوان بھی پریڈ کا حصہ تھے ۔
ریہرسل میں میکنائزڈ انفنٹری یونٹ کے علاوہ ، لائٹ انفنٹری کمانڈو بٹالین کے دستے پاک آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز بیل ہیلی ، ایم آئی سیونٹین ، کوبرا گن شپ ہیلی کاپٹر ، پوما ہیلی کاپٹرز سلامی کے چبوترے کے سامنے سے گزرے ، سٹریٹجک پلانز ڈویژنز کے دستے بھی پریڈ کا حصہ رہے ، پاکستان کے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائل خصوصاٍ رعد اور نصر میزائل پاکستان میں بننے والے ٹینک الضرار اور الخالد بھی پریڈ میں شریک ہوئے ، چاروں صوبوں کی ثقافت اجاگر کرنے کیلئے فلوٹ بھی شریک ہوئے جن پر علاقائی رقص اور ثقافتی دھنیں بجائی گئیں ۔ تیئس مارچ کی صبح مسلح افواج کی پریڈ کا آغاز اکیس توپوں کی سلامی سے ہوگا ۔ صدر مملکت ممنون حسین بحیثیت سپریم کمانڈر مسلح افواج پریڈ کا معائنہ کریں گے۔
یوم پاکستان کے موقع پر مسلح افواج کی پریڈ کے باعث راولپنڈی اور اسلام آباد میں آج رات 12 بجے سے کل دوپہر 2 بجے تک ہیوی ٹریفک کی آمدورفت پر پابندی ہوگی۔ اس کے علاوہ ایکسپریس ہائی وے بھی کل صبح6 بجے سے دن2 بجے تک بند رہے گی، اس شاہراہ پر صرف پرصرف پریڈ پر آنے والی گاڑیوں کو اجازت ہو گی دیگر ٹریفک کو کھنہ پل سے لہتڑار روڈ، راول ڈیم اور کشمیر ہائی وے کی جانب موڑدیا جائے گا۔واضح رہے کہ اسلام آباد کے پریڈ ایونیو پر 7 سال بعد یوم پاکستان کے موقع پر مسلح افواج کی پریڈ ہورہی ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں