اسلام آباد ہائی کورٹ: ذکی الرحمٰن لکھوی کی نظر بندی کالعدم

پاکستان میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھارت کے شہر ممبئی میں سن 2008 میں کیے جانے والے حملے جس میں 166 افراد ہلاک ہوگئے تھے کے حملوں کی سازش تیار کرنے کے مقدمے میں گرفتار ذکی الرحمنٰ لکھوی کی نظر بندی ختم کر دی ہے

261909
اسلام آباد ہائی کورٹ: ذکی الرحمٰن لکھوی کی نظر بندی کالعدم

پاکستان میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھارت کے شہر ممبئی میں سن 2008 میں کیے جانے والے حملے جس میں 166 افراد ہلاک ہوگئے تھے کے حملوں کی سازش تیار کرنے کے مقدمے میں گرفتار ذکی الرحمنٰ لکھوی کی نظر بندی ختم کر دی ہے۔
عدالت نے ملزم کی رہائی کا حکم دیتے ہوئے نقص امن کے تحت نظر بندی کو غیر قانونی قرار دے دیا۔
واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے ممبئی حملہ کیس کے ملزم ذکی الرحمان لکھوی کو ضمانت پر رہا کیا تھا تاہم حکومت نے تین ایم پی او کے تحت انہیں نظربند کرتے ہوئے اڈیالہ جیل منتقل کردیا تھا۔
وفاقی حکومت کا موقف ہے کہ ذکی الرحمان لکھوی کو امن و امان کے خدشات کے سبب نظر بند رکھا گیا ہے۔ اسی کے خلاف ملزم کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی گئی تھی۔
ضلعی انتظامیہ نے یہ احکامات اسلام آباد پولیس کی جانب سے لکھے جانے والے خط کی روشنی میں جاری کیے تھے۔
ممبئی حملوں کی سازش تیار کرنے کے مقدمے میں گرفتار ہونے والے دیگر ملزمان بھی اڈیالہ جیل میں قید ہیں اور ان پر فرد جرم بھی عائد ہو چکی ہے۔
وفاقی حکومت نے انسدادِ دہشت گردی کے عدالت کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے ذکی الرحمٰن لکھوی کی ممبئی حملوں کی سازش تیار کرنے کے مقدمے میں ضمانت منسوخ کرنے کی درخواست بھی دائر کر رکھی ہے جس پر عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کیے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں