پاک آذربائیجان کاتوانائی،سکیورٹی ودیگر شعبوں میں تعاون پراتفاق

پاکستان اور آذربائیجان نے معیشت،توانائی اورسیاحت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کےعزم کااعادہ کیاہے۔اس عزم کااظہار صدر ممنون حسین اور آذربائیجان کے صدر الہام حیدر علیوف کے درمیان ملاقات اوراس کے بعد وفود کی سطح پر بات چیت میں کیاگیا

259671
پاک آذربائیجان کاتوانائی،سکیورٹی ودیگر شعبوں میں تعاون پراتفاق

پاکستان اور آذربائیجان نے معیشت،توانائی اورسیاحت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کےعزم کااعادہ کیاہے۔اس عزم کااظہار صدر ممنون حسین اور آذربائیجان کے صدر الہام حیدر علیوف کے درمیان ملاقات اوراس کے بعد وفود کی سطح پر بات چیت میں کیاگیا۔دونوں ر ہنمائوں نے مختلف معاہدوں پر دستخط بھی کئے۔
ایک مشترکہ اعلامیے میں صدرممنون حسین کےدورہ آذربائیجان کو ایک تاریخی موقع قرار دیا گیا ۔ اعلامیےمیں کہاگیا کہ دورے سے دوطرفہ تعاون کو فروغ ملےگا اوران تعلقات کو تزویراتی شراکت داری میں تبدیل کیا جاسکے گا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دونوں ملک باہمی اعتماد اور برابری کی بنیاد پر دوستی کو مزید فروغ دیں گے۔ اعلامیے میں معیشت ، توانائی، سکیورٹی ، تجارت، سرمایہ کاری، سیاحت، ٹرانسپورٹ، سائنس و ٹیکنالوجی، ماحولیات، اطلاعات، نوجوانوں کے امور اور کھیل کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دی جائے گی ۔
اعلامیے میں عالمی دہشتگردی، انتہاپسندی، علیحدگی پسندی، منظم جرائم، ممنوعہ اشیائخاص طور پر منشیات، اسلحہ اور انسانی سمگلنگ ، نقل و حرکت اور سمگلنگ کی روک تھام کے لئے مل کر کام کرنے کا عزم کیا گیا ہے ۔ تیل و گیس کے شعبے میں تعاون کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے دونوں ملک ان شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دیں گے ، قبل ازیں صدر مملکت ممنون حسین نے ہم منصب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینا ہوگا۔ اس موقع پر صدر مملکت نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی حمایت پر آذربائیجان کے صدر کا شکریہ ادا کیا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں