حکومت کا پشاور شہدا کو تمغہ شجاعت اور ستارہ شجاعت دینےکا فیصلہ

حکومت نے سانحہ پشاور میں شہید ہونے والوں کو تمغہ شجاعت اور ستارہ شجاعت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ 16 دسمبر 2014ء کو آرمی پبلک سکول پشاور میں دہشتگردی کے واقعے میں 122 طلبہ، دو اساتذہ اور عملے کے 20 ارکان شہید ہوئے تھے۔

246281
حکومت کا پشاور شہدا کو تمغہ شجاعت اور ستارہ شجاعت دینےکا فیصلہ

حکومت نے سانحہ پشاور میں شہید ہونے والوں کو تمغہ شجاعت اور ستارہ شجاعت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
16 دسمبر 2014ء کو آرمی پبلک سکول پشاور میں دہشتگردی کے واقعے میں 122 طلبہ، دو اساتذہ اور عملے کے 20 ارکان شہید ہوئے تھے۔
وزیراعظم محمد نواز شریف نے شہداء کو قومی اعزازات دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے آرمی پبلک سکول کے 122 طلبہ اور 2 اساتذہ کو ستارہ شجاعت جبکہ عملے کے 20 ارکان کو تمغہ شجاعت دینے کیلئے صدر مملکت کو سفارش ایڈوائس بھجوا دی ہے۔ جسے فوری طور پر منظور کیے جانے کا بھی امکان ہے۔
ایوارڈ دینے کا مقصد اے پی ایس پشاور کے شہداء کوخراج عقیدت پیش کرنا ہے۔ واضع رہے کہ گزشتہ سال 16 دسمبر کے دن دہشتگردوں نے اندوہناک کارروائی کرتے ہوئے پشاور کے آرمی پبلک سکول میں زیر تعلیم سیکٹروں بچوں کو شہید کر دیا تھا۔ سانحہ پشاور میں 122 بچے، دو اساتذہ اور عملے کے 20 ارکان شہید ہوئے تھے۔ سانحہ پشاور نے نہ صرف آرمی پبلک سکول کے بچوں اور لواحقین بلکہ پورے پاکستان کو جھنجھوڑ ڈالا تھا۔ سانحہ پشاور پاکستان کا ہی نہیں بلکہ انسانی تاریخ کا المناک، افسوسناک اور دل سوز سانحہ ہے۔ اس سانحے کے بعد پاکستانی دہشتگردی کیخلاف متحد ہو کر آواز اٹھاتے دکھائی دئیے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں