عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا: شہباز شریف

پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے اس سلسلے تمام ضروری اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو مساجد، امام بارگاہوں ،عبادت گاہوں اور دیگر اہم مقامات کی سکیورٹیسکیورٹی فول پروف بنانے کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کیں

219288
عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا: شہباز شریف

پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔
انہوں نے اس سلسلے تمام ضروری اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو مساجد، امام بارگاہوں ،عبادت گاہوں اور دیگر اہم مقامات کی سکیورٹی فول پروف بنانے کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کیں۔
پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف کی صدارت میں منعقد ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ خصوصی میکانزم کے تحت سنگین جرائم کے مقدمات کی تفتیش جلد مکمل کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ پولیس کو نئے حالات کے تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ بنانا ضروری ہے ۔ اجلاس میں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے ایلیٹ پولیس فورس اور سپیشل برانچ کی تنظیم نو کرنے کے پروگرام کی منظوری دے دی گئی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ انسداد دہشت گردی فورس کیلئے صوبہ بھر میں تھانے قائم کئے جا رہے ہیں۔ محکمہ انسداد دہشت گردی میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی ضرورت ہے ۔ پولیس کو پہلے بھی وسائل دیئے ہیں، آئندہ بھی دیں گے ۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ عوام کا مفاد سب سے مقدم ہے اور عوام کو ریلیف کی فراہمی میں کوئی سستی یا غفلت برداشت نہیں کروں گا۔ دریں اثناء پنجاب حکومت او ر معروف بین الاقوامی ادارے فراسٹ اینڈ سلیون کے مابین لاہور نالج پارک کا ماسٹر پلان تیار کرنے کے حوالے سے معاہدے پر دستخط ہوئے ۔ معاہدے کے تحت ادارہ لاہور نالج پارک کی ماسٹر پلاننگ کا ڈیزائن تیار کرے گا، نالج پارک کی نظریاتی اور ماسٹر پلاننگ کا عمل 16ہفتوں میں مکمل ہو گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں