کراچی کی صورت حال سے متعلق وزیراعظم کی قیادت میں ہنگامی اجلاس

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ کراچی میں دہشتگردی کرنے والے ملک دشمن ہیں اور ملک دشمنوں کا شہر سے صفایا کریں گے۔ وزیراعظم نواز شریف جب کراچی پہنچے تو سندھ کے وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ ان کا استقبال کیا۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں

202186
کراچی کی صورت حال سے متعلق وزیراعظم کی قیادت میں ہنگامی اجلاس

وزیراعظم نوازشریف آج سندھ کی اور خاص طور پر کراچی کی صورتِ حال کا جائزہ لے رہے ہیں۔
انہوں نے اس سلسلے میں کراچی میں ایک ہنگامی اجلاس بھی طلب کیا ہے۔
وزیراعظم نواز شریف جب کراچی پہنچے تو سندھ کے وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ ان کا استقبال کیا۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں ۔
وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ کراچی میں دہشتگردی کرنے والے ملک دشمن ہیں اور ملک دشمنوں کا شہر سے صفایا کریں گے۔
وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت گورنر ہاؤس میں جاری اجلاس کے دوران کراچی میں امن وامان کی صورتحال سے متعلق وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نیشنل ایکشن پلان کے 14 نکات پر عملدرآمد کے لئے حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے جب کہ اس حوالے سے 4 کمیٹیاں بنا کرعملدرآمد شروع کردیا گیا ہے اور دہشتگردی سے متعلق مقدمات فوجی عدالتوں میں بھیجنے کے لئے اسکروٹنی کا عمل 10 روز میں مکمل کرلیا جائے گا۔
اس موقع پر وزیراعظم نے ہدایت کی کہ گورنر اور وزیراعلی 2 بڑی سیاسی جماعتوں میں ہم آہنگی برقراررکھیں اور ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرتے ہوئے معاملات صوبائی سطح پر حل کئے جائیں۔
اجلاس گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان، وزیراعلی سید قائم علی شاہ، ڈی جی رینجرز، آئی جی پولیس اور دیگر پولیس اور سیکیورٹی حکام نے شرکت کی۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں