پاکستان ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات چاہتا ہے:وزیراعظم نواز شریف

اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ پر امن زندگی گزارنے کے لیے ہم اپنی کوششوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں اور ہم اس سلسلے میں کئی بار پہل بھی کر چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اب یہ ہمسایہ ممالک کا کام ہے کہ وہ ہماری نیک نیتی کو سمجھے اور خطے کو پر امن بنانے کے لیے ہمارا ساتھ دے

200684
پاکستان ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات چاہتا ہے:وزیراعظم  نواز شریف

پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ ہم خطے میں امن کے خواہاں ہیں اور خاص طور پر اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ پر امن زندگی گزارنے کے لیے ہم اپنی کوششوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں اور ہم اس سلسلے میں کئی بار پہل بھی کر چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اب یہ ہمسایہ ممالک کا کام ہے کہ وہ ہماری نیک نیتی کو سمجھے اور خطے کو پر امن بنانے کے لیے ہمارا ساتھ دے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار بھارت کیلئے پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط سے باتیں کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہمسایہ ممالک کے سات۶ھ آپ کے تعلقات بہتر ہوں گے تو اس کے اثرات اپنے ملک پر بھی مرتب ہوں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ بھارت ہمارے لئے ایک اہم ہمسایہ ملک ہے اور ہم بھارت کے ساتھ باہمی احترام اور یکساں خودمختاری کی بنیاد پر معمول کے تعلقات چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ بات انتہائی اہم ہے کہ خطے میں پائیدار امن کیلئے دونوں ملک کشمیر سمیت اپنے تمام تصفیہ طلب مسائل حل کریں۔
عبدالباسط نے وزیراعظم کو پاکستان اور بھارت کے تعلقات کی صورتحال کے بارے میں بتایا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں