جنرل راحیل شریف کا مہمند ایجنسی کا دورہ

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے دورہ چین سے واپسی پر مہمند ایجنسی کا دورہ کیا ۔ یہاں پر انھیں علاقے میں امن و استحکام کے حوالے سے جاری آپریشن کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

198859
جنرل راحیل شریف کا  مہمند ایجنسی  کا دورہ

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے دورہ چین سے واپسی پر مہمند ایجنسی کا دورہ کیا ۔ یہاں پر انھیں علاقے میں امن و استحکام کے حوالے سے جاری آپریشن کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے یہاں پر جوانوں سے خطاب بھی کیا۔ انہوں نے دہشتگردی کے خلاف قربانیوں کو سراہا۔ جنرل راحیل شریف کو علاقے میں امن و استحکام کے حوالے سے جاری آپریشن اور ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ بھی دی گئی۔ آرمی چیف نے ان منصوبوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات دہشتگردی کے خاتمے میں مددگار ثابت ہونگے۔ فاٹا کی تعمیر نو اور ترقی کیلئے جامع پالیسی اپنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اظہار کیا کہ پورے فاٹا کو دہشتگردوں سے پاک کروانے کے عزم کا اظہار کیا ۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق خیبر ایجنسی کی تحصیل وادی تیراہ میں فضائی کارروائی کے دوران 10 شدت گرد مارے گئے۔ خیبر ایجنسی اور وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔ اس اپریشن کے دوران دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں