انقرہ: آرمی پبلک اسکول کے بچوں کی یاد میں درخت لگائے گئے

ترکی جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے اور ترکی میں پاکستانی سفارت خانے کے حکام نے پشاور میں اسکول پر حملے میں ہلاک ہونے والے بچوں کی یاد میں درخت لگائے

177241
انقرہ: آرمی پبلک اسکول کے بچوں کی یاد میں درخت لگائے گئے

ترکی کی جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے اور ترکی میں پاکستانی سفارت خانے کے حکام نے پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر حملے میں ہلاک ہونے والے بچوں اور اساتذہ کی یاد میں درخت لگائے اور حملے کی مذمت کی۔

دارالحکومت انقرہ میں درخت لگانے کی اس تقریب میں انقرہ بلدیہ کے مئیر، جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی اور اس کے یوتھ ونگ کے ممبران اور پاکستانی سفارت خانے کے حکام نے شرکت کی۔
شرکاء نے حملے کی مذمت کی اور کہا کہ کوئی بھی چیز اس غیر انسانی اور وحشیانہ حملے کو برحق ثابت نہیں کر سکتی۔
پاکستانی سفارت خانے کے ڈیفنس اتاشی ائیر کموڈور عباس گھمن نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے غم و افسوس کے ان لمحات میں ترک دوستوں کے حساس روّیے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں کوئی بھی دو قومیں ترکی اور پاکستان کی طرح ایک دوسرے کے دکھ درد کو اتنا گہرا محسوس نہیں کرتیں ۔
واضح رہے کہ جس جنگل میں یہ درخت لگائے گئے ہیں وہ 3 لاکھ مربع میٹر کی اراضی پر پھیلا ہوا ہے جس کا اس سے قبل ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے افتتاح کیا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں