عمران خان نے حکومت پر اپنے دباو میں اضافہ کرلیا

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اگر ان کے مطالبات نہ مانیں گے تو وہ 17جنوری کو ڈی چوک میں جلسہ منعقد کرتےہوئے اپنے احتجاج کو پھر سے شروع کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے ابھی تک اسمبلیوں میں جانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا

164910
عمران خان نے حکومت پر اپنے دباو میں اضافہ کرلیا

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اگر ان کے مطالبات نہ مانیں گے تو وہ 17جنوری کو ڈی چوک میں جلسہ منعقد کرتےہوئے اپنے احتجاج کو پھر سے شروع کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے ابھی تک اسمبلیوں میں جانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ ہماری تمام تر توجہ جوڈیشل کمیشن کے قیام پر مرکوز ہے ۔ عدالتی کمیشن کے قیام کے مطالبے پر مزید لچک نہیں دکھا سکتے ۔
انہوں نے پشاور میں کینسر ہسپتال کی تعمیر کے بارے میں کہا کہ اگر آئندہ ماہ کے آخر تک ڈیڑھ ارب روپے جمع نہ ہوئے تو پشاور کینسر اسپتال کی تعمیر تاخیر کا شکار ہو سکتی ہے ۔


عمران خان نے کہا کہ وہ عطیات اکٹھا کرنے کی غر ض سے بیرون ملک جانے کا ارادہ نہیں رکھتے ۔ انہوں نے اندرون اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ عطیات پشاور کینسر اسپتال کیلئے دیں ۔انہوں نے کہا کہ وہ صوبائی حکومت کے فنڈ کو استعمال کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے ۔ فنڈز صرف اس لئے جمع کر رہے ہیں تا کہ کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا غریب لوگوں کا مفت علاج کیا جائے ۔ اپنی جانب سے 10لاکھ عطیے کا اعلان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ڈیڑھ ارب کی رقم کی فراہمی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے کوئی مسئلہ نہیں۔ عمران خان نے کہا کہ کراچی میں بھی کینسر اسپتال کی اشد ضرورت ہے ، اس کیلئے آرمی چیف سے اپیل ہے کہ وہ ڈیفنس فیز 7 میں اسپتال بنانے کی اجازت دیں۔
عمران خان نے ملک میں سیات کو پاک صاف کرنے کا تہیہ کررکھا ہے تو اس دوران انہوں نے پاکستانی عوام کو بھی بیماریوں اور خاص طور پر کینسر جیسے موذی مرض سے نجات دلوانے کے لیے چندی جمع کرنے کی بھی مہم شروع کررکھی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں