ترکی کی جانب سے سفیرِ پاکستان کے لیےاعلیٰ کارکردگی کاایوارڈ

ترکی میں پاکستان کے سفیر محمد ہارون شوکت کو ترکی اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو فروغ د ینے پر ترکی کے وزیر خارجہ مولو چاوش اولو نے اعلیٰ کارکردگی کا ایوارڈ عطا کیا ہے۔

161567
ترکی کی جانب سے سفیرِ پاکستان کے لیےاعلیٰ کارکردگی کاایوارڈ

ترکی میں پاکستان کے سفیر محمد ہارون شوکت کو ترکی اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو فروغ د ینے پر ترکی کے وزیر خارجہ مولو چاوش اولو نے اعلیٰ کارکردگی کا ایوارڈ عطا کیا ہے۔ سفیرِ پاکستان محمد ہارون شکت ن کی ترکی میں سفیر کی حیثیت سے فرائض ادا کرنے کی میعاد اس ماہ کے اواخر میں پوری ہو رہی ہے۔
وزارتِ خارجہ کی جانب سے منعقد ہونے والی اس تقریب میں سفیر پاکستان کے علاوہ ان کی اہلیہ عظمیٰ شوکت اور سفارت خانہ پاکستان میں فرائض ادا کرنے والے تمام سفارت کاروں نے شرکت کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے سب سے پہلے پاکستان کے شہر پشاور میں دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے ملک کے غم و خوشی میں برابر کے شریک ہیں۔ ترکی کا غم پاکستان کا غم اور پاکستان کا غم ترکی کا غم ہے اور اسی طرح ترکی کی خوشی پاکستان کی خوشی اور پاکستانی کی خوشی ترکی کی خوشی ہے۔ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے کہا کہ ترکی اور پاکستان کے تعلقات کو فروغ دینے میں پاکستان کے سفیر محمد ہارون شوکت نے بڑا اہم کردار ادا کیا ہے اور ہم نے ان کی ان خدمات کے صلے میں سفیر پاکستان محمد ہارون شوکت کو اعلیٰ کارکردگی کے ایوارڈ سے نواز رہے ہیں۔
اس موقع پر سفیر پاکستان محمد ہارون شوکت نے کہا کہ" ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاوش ا ولو سے اعلیٰ کارکردگی کا اعزاز حاصل کرنا بڑے اعزا ز کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی میں اپنے ساڑھے تین سال کے قیام کے دوران دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے قریب لانے کی بھر پور کو ششیں صرف کی ہیں ۔ میں نے اپنے ترکی میں قیام کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی لحاظ سے بھی ایک دوسرے کے قریب لانے کے لیے کوئی دقیقہ فرو گذاشت نہیں کیا ہے اور مجھے خوشی ہے کہ میری کوششیں رنگ لائی ہیں اور دنوں ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات کے فراغ حاصل ہوا ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ ترکی صدر رجب طیب ایردوان اور وزیر اعظم احمد داؤد اولو کی قیادت میں دن دگنی رات چوگنی ترقی کرتا رہے گا۔
 


سفیر پاکستان برائےترکی جناب محمد ہارون شوکت کی زندگی پر ایک نظر
سفیر پاکستان محمد ہارون شوکت نے 22 جون سن 2011 کو سابق ترک صدر عبداللہ گل کی خدمت میں اپنی سفارتی اسناد پیش کرتےہوئے عہدے کا آغاز کیا تھا۔
ایک سفارت کار کی حیثیت سے جناب ہارون شوکت نے اپنی پیشہ وارانہ زندگی سن 1978 میں پاکستان کے دفتر خارجہ سے شروع کی تھی ۔
ان کی بیرون ملک پہلی تقرری انقرہ میں ہی سن 1982 تا 1986 کے درمیان رہی وہ پاکستانی دفترِ خارجہ کے انتہائی تجربہ کار سفارت کاروں میں شمار ہوتے ہیں جو ترکی زبان  بھی روانی سے بول سکتے ہیں۔
انہوں نے متعدد ممالک میں اپنی سفارتی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سےپورا کیا ہے جن میں فرانس، امریکہ،نائیجر اور سعودی عرب شامل ہیں۔
جناب ہارون شوکت نے بطور پاکستانی سفیر برازیل میں سن 2006 تا 2008 کے درمیان اپنی خدمات انجام دیں جس کے علاوہ انہیں بولیویا ،کولمبیا،پیرا گوئے اور سرینام کے اعزازی سفیر کی بھی ذمہ داریاں ادا کرنے کو ملیں۔
انقرہ میں بطور سفیر تقرری سے قبل وہ پاکستانی دفتر خارجہ میں بطور سیکریٹری خصوصی برائے امور افغانستان کا عہدہ سنبھالے ہوئے تھے اس کے علاوہ انہوں نے پاکستانی دفتر خارجہ کے ڈاریکٹر جنرل برائے امور جنوبی ایشیا اور ڈاریکٹر جنرل برائے اقوامِ متحدہ کے بھی فرائض اداکیے تھے۔
محترم سفیر نے پنجاب یونیورسٹی سے انگریزی ادب میں ماسٹرز کی ڈگری کے ساتھ ساتھ پیرس کی بین الاقوامی انسٹیٹیوٹ برائے سیاسی علوم ۔ سے پوسٹ گریجوشین اس کے علاوہ انہوں نے اقوامِ متحدہ کے پروگرام برائے قیام امن کا تربیتی کورس اٹلی سے اور نیشنل مینیجمنٹ کا کورس پاکستان ایڈمینیسٹریٹیو اسٹاف کالج سے بھی کیا ہوا ہے۔
جناب ہارون شوکت شادہ شدہ ہیں اور ان کے تین بچے ہیں جبکہ اُنہیں فارغ اوقات میں کرکٹ کھیلنے کا بہت شوق ہے ۔

 



ٹیگز:

متعللقہ خبریں