اوباما نے پاکستان کے کولیشن سپورٹ فنڈ کی منظوری دے دی

متحدہ امریکہ کے صدر براک اوباما نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے لئے مختص کولیشن سپورٹ فنڈ میں ایک برس کی توسیع کے بل پر دستخط کردیئے ہیں۔ تحت پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اخراجات کی مد میں ایک ارب ڈالر سے زائد رقم ملے گی

155008
اوباما نے پاکستان کے کولیشن سپورٹ فنڈ کی منظوری دے دی

متحدہ امریکہ کے صدر براک اوباما نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے لئے مختص کولیشن سپورٹ فنڈ میں ایک برس کی توسیع کے بل پر دستخط کردیئے ہیں۔
حاصل کردہ معلومات کے مطابق امریکی صدر براک اوباما نے ایک بل پر دستخط کئے ہیں جس سے پاکستان کے لئے کولیشن سپورٹ فنڈ میں ایک سال کی توسیع کی گئی ہے اور اس کے تحت پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اخراجات کی مد میں ایک ارب ڈالر سے زائد رقم ملے گی۔
صدر اوبامقا نے اس سپورٹ فنڈ میں اس وقت دستخط کیے ہیں جب پاکستان شدید دہشت گردی کی لپیٹ میں آیا ہوا ہے۔
بل میں غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد افغانستان سے تعاون جاری رکھنے کا یقین بھی دلایا گیا ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر نے افغانستان میں امریکا کے جنگی آپریشن کو دو ہفتوں میں ختم کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں