جوڈیشنل کمیشن نہ بنا تو ہم اپنا احتجاج جاری رکھیں گے: عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ اگر نواز شریف نے دھاندلی کی تحقیقات نہ کروائی تو نواز شریف حکومت نہیں کرسکیں گے ہم ان کا مزید نہیں چلنے دیں گے۔ جائے ہم انصاف کے حصول کے بغیر سڑکوں سے نہیں جائیں گے

149596
جوڈیشنل کمیشن نہ بنا تو ہم اپنا احتجاج جاری رکھیں گے: عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ اگر نواز شریف نے دھاندلی کی تحقیقات نہ کروائی تو نواز شریف حکومت نہیں کرسکیں گے ہم ان کا مزید نہیں چلنے دیں گے۔
عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف اچھی طرح جان لیں کہ جو مرضی ہو جائے ہم انصاف کے حصول کے بغیر سڑکوں سے نہیں جائیں گے۔ اگر ہمیں انصاف نہ ملا تو تحریک انصاف کا اگلا پلان بھی تیار ہے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار پنجاب اسمبلی کے باہرمرکزی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کے عوام نے 2013 کے الیکشن میں ہونے والی دھاندلی کے خلاف فیصلہ دے دیا۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے پاس دوراستے ہیں ایک جوڈیشل کمیشن بنا کر تحقیقات کرائیں اور دوسرا راستہ مشکل ہے آپ حکومت نہیں کرسکیں گے۔ملک میں صاف اورشفاف الیکشن کا انعقاد چاہتے ہیں اوریہ ہمارا جمہوری حق ہے۔انہوں نے کہا کہ بچے اور خواتین بھی اس احتجاج میں شامل ہیں
تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہم پر امن طریقے سے احتجاج کر کے انصاف طلب کررہے ہیں اورہم انصاف لے کررہیں گے۔انہوں نے کہا کہ قوم جاگ گئی ہے اور اپنے حقوق سے واقف ہے۔ نواز شریف اور آصف زرداری کا احتساب کیا جائے گا۔
انہوں نے تقریر کے دوران اہلیانِ لاہور کا شکریہ ادا کیا بالخصوص تاجر برادری اور ٹرانسپورٹر کا شکریہ ادا کیا۔
عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف اچھی طرح جان لیں کہ جو مرضی ہو جائے ہم انصاف کے حصول کے بغیر سڑکوں سے نہیں جائیں گے۔ اگر ہمیں انصاف نہ ملا تو تحریک انصاف کا اگلا پلان بھی تیار ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں