پاکستان پی ٹی آئی کے کارکن کی ہلاکت کے بعد مظاہروں کی تازہ رو

پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی کارکن کی ہلاکت کے بعد ملک بحر میں مظاہروں اور ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے

141788
پاکستان پی ٹی آئی کے کارکن کی ہلاکت کے بعد مظاہروں کی تازہ رو

پاکستان کے شہر فیصل آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے مظاہرے کے دوران ہلاک ہونے والے ایک کارکن حق نواز کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔

بائیس سالہ حق نواز کی موت پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ کے دوران ہوئی ہے اور اس المناک واقعے پر پاکستان تحریک انصاف نے ملک بھر میں مظاہروں اور ایک روزہ سوگ کی اپیل کی ہے۔
اطلاع کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکن مظاہرے میں آئی جے پرنسپل روڈ کے قریب خیابان سر سید کو بلاک کر کے ہلاک ہونے والے کارکن کے لئے احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔
پی ٹی آئی کے کارکن اور حامی نماز ظہر کے بعد صادق آباد میں جمع ہوں گے اور ایک ریلی کی شکل میں آئی جے پرنسپل روڈ کی طرف مارچ کریں گے۔
ڈاکٹر طاہر القادری کی زیر قیادت پاکستان عوامی تحریک اور مجلس وحدت المسلمین نے بھی یومِ سوگ کے نام سے متوقع اس احتجاجی مظاہرے میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔
پی ٹی آئی کے کارکن کی ہلاکت کے بعد پارٹی ورکروں نے فیصل آباد میں آبپارہ چوک سمیت متعدد اہم شاہراہوں کو بند کر دیا تھا اس کے علاوہ کراچی میں بھی شاہراہ فیصل کو بلاک کر دیا گیا کہ جو شہر کے مختلف حصوں کو باہم ملانے والی مرکزی شاہراہ ہے۔
پاکستان تحریک انصاف نے فیصل آباد میں کاروبار اور ٹرانسپورٹ کی شٹر ڈاون ہڑتال کی بھی کال دی تھی ۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف ،صنعتی پیداوار کے حوالے سے پاکستان کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد میں 8 دسمبر سے حزب اقتدار پارٹی پر سال 2013 کے عام انتخابات کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لئے دباو ڈالنے کے لئے مظاہروں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں