شمالی وزیرستان میں مزید 30 عسکریت پسند ہلاک

پاک فوج کے آپریشن ضرب عضب کے دائرہ کار میں تازہ حملوں اور تصادم میں تیس طالبان شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے جن میں ان کے سات اہم لیڈر بھی شامل ہیں

140900
شمالی وزیرستان میں مزید 30 عسکریت پسند ہلاک

پاکستان میں طالبان عسکریت پسندوں کے خلاف جاری آپریشن ضربِ عضب کے دائرہ کار میں تازہ حملوں میں 30 شر پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔
شمالی وزیرستان کے علاقے داتہ خیل میں سیکورٹی فورسسز اور طالبانوں کے درمیان تصادم جاری ہے۔
بتایا گیا ہے کہ ہلاک شد گان میں طالبانوں کے سات اہم سطح کے کمانڈر بھی شامل ہیں۔
اس بات کا دعوی کیا گیا ہے کہ حراست میں لیے جانے والوں میں شمالی وزیرستان کو کنٹرول کرنے والے اور طالبان سے تعلق ہونے والے ایک قبیلے کے لیڈر حافظ گل بہادر بھی شامل ہیں۔
گیارہ ستمبر کے حملوں کے بعد سے طالبان تنظیم کی حمایت و امداد کرنے والے بہادر پر افغانستان میں امریکی اور نیٹو کے فوجیوں پر حملوں میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں