بھارت کے الزامات بے بنیاد ہیں : ترجمان وزارت خارجہ

وزارت خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں حالیہ حملوں میں پاکستان کو ملوث کرنے کے بارے میں بھارت کے الزامات بے بنیاد ہیں ۔

141129
بھارت کے الزامات بے بنیاد ہیں : ترجمان وزارت خارجہ

وزارت خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں حالیہ حملوں میں پاکستان کو ملوث کرنے کے بارے میں بھارت کے الزامات بے بنیاد ہیں ۔ انھوں نے بھارتی اُمور خارجہ کی وزارت کی ترجمان کے بیانات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کہاہے کہ یہ الزامات بے بنیاد اور پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش ہیں ۔ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں صف اول کا اتحادی ملک ہے اور وہ دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثر ہواہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں تشدد کئی دہائیوں سے جاری بھارت کی ظالمانہ پالیسیوں اور ڈھونگ انتخابات کا نتیجہ ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے تحت اپنی ذمہ داریاں انتہائی سنجیدگی سے پوری کررہاہے تاہم بھارت نے کشمیر کے بارے میں عالمی ادارے کی قراردادوں پر عملدرآمد نہیں کیا۔اُنہوں نے بھارت پر زوردیا کہ وہ حقیقت سمجھنے کی کوشش کرے کہ کشمیری عوام اپنے حق خودارادیت کے حصول سے کم کوئی چیز تسلیم کرنے کو تیار نہیں جس کا اقوام متحدہ نے ان سے وعدہ کیاتھا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں