دہشت گردی پاکستان اور افغانستان کے لیے مشترکہ خطرہ ہے: نواز شریف

وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان ایک پرامن ، مستحکم ،متحد اور خو شحال افغانستان کے مشترکہ مقصد کے حصول کیلئے مصروف عمل ہیں۔ افغانستان میں متحدہ حکومت کا قیام ایک اہم سنگ میل ہے اور ہم نئی افغان حکومت کے وژن کی حمایت کرتے ہیں

138040
دہشت گردی پاکستان اور افغانستان کے لیے مشترکہ خطرہ ہے: نواز شریف

وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان ایک پرامن ، مستحکم ،متحد اور خو شحال افغانستان کے مشترکہ مقصد کے حصول کیلئے مصروف عمل ہیں۔
وزیراعظم نواز شریف نے افغان عوام کے ساتھ پاکستان کی مضبوط یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے عالمی برادری پر افغانستان کی مزید مدد پر زور دیا۔
افغانستان بارے لندن میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان ایک پرامن ، مستحکم ،متحد اور خو شحال افغانستان کے مشترکہ مقصد کے حصول کیلئے مصروف عمل ہیں۔
لندن میں افغانستان سے متعلق ہونے والی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ افغانستان میں متحدہ حکومت کا قیام ایک اہم سنگ میل ہے اور ہم نئی افغان حکومت کے وژن کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغان صدر اشرف غنی سے پاک افغان شراکت سے متعلق امور پر بات ہوئی ہے اور ہمیں افغانستان کو درپیش مسائل کا اندازہ ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پکتیکا اور کابل میں دہشت گرد حملوں پر افسوس ہے، دہشت گردی پاکستان اور افغانستان کے لیے مشترکہ خطرہ ہے جس کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے گی جب کہ پاکستان افغان پناہ گزینوں کی محفوظ واپسی کے لیے بھی مدد فراہم کرے گا۔
وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ عالمی برادری کو افغانستان کی ملکر مدد کرنی چاہئے ، دہشت گرد ہم سب کے مشترکہ دشمن ہیں ، ہمیں ملکر ان کا مقابلہ کرنا ضروری ہے ۔
انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ افغانستان سے باہر 5 ملین افغانیوں کو واپس اپنے ملک میں لانے میں افغان حکومت کی مدد کرے ۔ دوسری جانب وزیراعظم نواز شریف سے امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ملاقات کی ، دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں