عام انتخابات 2018 میں ہی ہوں گے: نواز شریف

پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف نے ایک بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت عوام کو ایک خوشحال پاکستان دینے میں کوشاں ہے لہذا انتخابات بھی مقررہ وقت پر ہوں گے

201716
عام انتخابات 2018 میں ہی ہوں گے: نواز شریف

پاکستانی وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات سن 2018 میں ہی ہوں گے جس دوران عوام کو ایک خوشحال اور بہتر پاکستان ملے گا ، عوام ان انتخابات میں اپنا موقف سامنے لائے گی۔
ایک اطلاع کےمطابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ آئین سے وفاداری اور پاسداری سب پر لازم ہے۔تمام سیاسی جماعتیں جمہوری نظام میں مدغم ہیں، ہم آئین اور جمہوریت کے ذریعے ہی اپنے نظام میں موجود خامیاں دور کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ انتخابات سن 2018 میں منعقد ہوں گے جس میں عوام اپنا نطریہ بیان کریں گے۔آئندہ انتخابات میں ہر جماعت کو اس کی کارکردگی کی بنیاد پر جانچنے کا موقع ملے گا تاہم حکومت 2018 میں عوام کو ایک خوشحال اور بہتر پاکستان دینے پر اٹل ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں