کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی فائرنگ ، ایک پاکستانی فوجی شہید

مظفر آباد کے قریب پانڈوسیکٹر میں بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک پاکستانی فوجی شہید ہوگیا ہے ۔

200071
کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی فائرنگ ، ایک پاکستانی فوجی شہید

مظفر آباد کے قریب پانڈوسیکٹر میں بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک پاکستانی فوجی شہید ہوگیا ہے ۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی فوج نے جمعرات کی شام ایل او سی پر مظفر آباد کے قریب میں پانڈو سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی۔اس فائرنگ سے ایک پاکستانی فوجی مارا گیا جبکہ پاکستانی فوج نے بھی بھارتی فائرنگ کا بھر پور جواب دیا۔ آٹھ نومبر کو بھی پانڈو سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کی گئی تھی لیکن اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول پر حالیہ کشیدگی کافی عرصے سے جاری ہے ۔فائرنگ کے مختلف واقعات میں دونوں جانب سے اب تک کم از کم 19 افراد ہلاک اور 50 کے قریب زخمی ہو چکے ہیں۔پاکستان اس معاملے پر بھارت سے سفارتی سطح پر احتجاج بھی کر چکا ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان لائن آف کنٹرول پر فائر بندی کا معاہدہ 2003 میں ہوا تھا لیکن 2013کے اواخر سے پاکستان اور بھارت ایک دوسرے پر اس معاہدے کی خلاف ورزی کے الزامات لگائے جاتے رہے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں