تیس نومبر کو پاکستان تحریک انصاف کا جلسہ ہر صورت ہو گا

تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں کا اجلاس ہوا

198760
تیس نومبر کو پاکستان تحریک انصاف کا جلسہ ہر صورت ہو گا

اطلاع کے مطابق اسلام آباد میں تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں 30 نومبر کو ہر حال میں ڈی چوک پر جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔
اجلاس کے بعد تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری نے کہا کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار ہمیں آئین و قانون نہ بتائیں ہم اس سے بخوبی واقف ہیں، جمہوریت میں کسی سے جلسے کی اجازت لینے کی ضرورت نہیں اور اگر حکومت نے جلسہ روکنے کے لئے طاقت کا استعمال کیا تو ہم بھی تیار ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ 30 نومبر کو ہم ہر طرح کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں اور اگر عمران خان کو گرفتار بھی کرلیا گیا تو بھی یہ جلسہ ہو کر رہے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں