عمر عبداللہ کی رہائش گاہ کے قریب فائرنگ

بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کے فوجی نے عمر عبداللہ کی رہائش گاہ کے قریب فائر کھول دیا

193271
عمر عبداللہ کی رہائش گاہ کے قریب فائرنگ

بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کے فوجی نے عمر عبداللہ کی رہائش گاہ کے قریب فائر کھول دیا۔

اطلاع کے مطابق سوموار کے روز بھارتی سکیورٹی فورسز کے ایک فوجی نے مقبوضہ کشمیر کے وزیر اعلٰی عمر عبداللہ کی رہائش گاہ کے قریب فائرنگ کی۔
اس وقت جب کہ انڈین فوجی نے رہائش گاہ کے گرد درجنوں فائر کئے عمر عبداللہ نئی دہلی میں تھے۔
پولیس ذرائع کی طرف سے موصول معلومات کے مطابق فوجی کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں تھی۔
مشتعل فوجی پر اس کے متعدد ساتھیوں نے مل کر قابو پایا۔
واقعے کے بعد علاقے میں بے چینی پھیل گئی۔
فائرنگ کے بعد عبداللہ نے اپنے ٹویٹر پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے اپنے حفاظتی دستے پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیاہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں