پاکستان تحریک انصاف اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کروانے میں سر فہرست

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کو میں اپنے اثاثوں اور واجبات کی تفصیلات جمع نہ کرانے کی جو ڈیڈ لائن دی تھی اس کے گزر جانے کے باوجود ابھی تک والوں میں پاکستان تحریک انصاف کے ارکان نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا

186021
پاکستان تحریک انصاف اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کروانے میں سر فہرست

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کو میں اپنے اثاثوں اور واجبات کی تفصیلات جمع نہ کرانے کی جو ڈیڈ لائن دی تھی اس کے گزر جانے کے باوجود ابھی تک والوں میں پاکستان تحریک انصاف کے ارکان نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا ہے اور اس طرح وہ اثاثوں کی تفصیلات نہ بتا کر تمام سیاسی جماعتوں پر برتری حاصل کیے ہوئے ہیں۔
ڈیڈ لائن ختم ہونے کے پانچ ہفتوں بعد بھی اپنے ، شریک حیات اور بچوں کے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے 19 ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل ہو چکی ہے۔
معطل ارکان میں سے 8 کا تعلق پی ٹی آئی، 6 پی پی پی، 4 پی ایم ایل -ن اور 1 ایم کیو ایم سے ہے۔
عمران خان ، شاہ محمود قریشی ، جہانگیر ترین، شفقت محمود اور ڈاکٹر علوی سمیت پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرا دی ہیں۔
پنجاب اسمبلی سے معطل ہونے والے 8 ارکان میں بھی اکثریت (5) کا تعلق پی ٹی آئی جبکہ باقی 3 ن لیگ سے ہے۔
مقامی حکومت کے سابق صوبائی وزیر اور آصف علی زرداری کے انتہائی قریب سمجھے جانے والے اویس مظفر سندھ اسمبلی سے معطل ہونے والے 8 ارکان میں شامل ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں