شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کے دوران 33 دہشت گرد ہلاک

آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق دتہ خیل میں صبح کے وقت ایک فضائی کارروائی میں 18 دہشت گرد مارے گئے جب کہ بعدازاں گھرلامئی کے علاقے میں گن شپ ہیلی کاپٹرز کے ذریعے ایک کارروائی کی گئی جس میں 15 دہشت گرد ہلاک ہوئے

172648
شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کے دوران 33 دہشت گرد ہلاک

پاک فوج کی جانب سے شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضر ب عضب کے دوران دو ازبک شدت پسندوں سمیت 33 مشتبہ دہشت گرد ہلاک اور ان کے 9 ٹھکانے تباہ ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق دتہ خیل میں صبح کے وقت ایک فضائی کارروائی میں 18 دہشت گرد مارے گئے جب کہ بعدازاں گھرلامئی کے علاقے میں گن شپ ہیلی کاپٹرز کے ذریعے ایک کارروائی کی گئی جس میں 15 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
پیر کو پیش آنے والے ایک اور واقعے میں باجوڑ ایجنسی کی تحصیل چرمنگ میں شدت پسندوں نے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا جس سے نو اہلکار زخمی ہو گئے۔
زخمی ہونے والوں میں فرنٹیئر کور کے سات اور لیویز کے دو اہلکار زخمی ہو گئے۔
یاد رہے کہ آٹھ جون کو کراچی کے جناح انٹر نیشنل ائرپورٹ پر ہونے والے حملے کے ایک ہفتے بعد پاک فوج نے شمالی وزیرستان میں مبینہ مقامی اور غیر ملکی عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا تھا۔
آپریشن سے قبل ایک طویل عرصے تک امن مذاکرات بھی جاری رہے تھے مگر ان مذاکرات میں دونوں فریق کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے تھے جس سے مذاکراتی عمل کو ناکام قرار دیا گیا۔
آپریشن ضرب عضب کے دوران پاک فوج کی زمینی اور فضائی کارروائی کے نتیجے میں شمالی وزیرستان کا ایک بڑا حصہ عسکریت پسندوں سے خالی کرایا جا چکا ہے۔
فوج کا کہنا ہے کہ آپریشن میں اب تک ہزار سے زائد دہشت گرد ہلاک جبکہ 90 سے زائد فوجی اہلکار جان کے نذرانے پیش کر چکے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں