آج لندن میں کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حق میں ملین مارچ

آج برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں کشمیریوں کے حق خود ارادی کے حق میں ملین مارچ کا اہتمام کیا جا رہا ہے ۔ ملین مارچ کی اپیل سابق وزیراعظم آزاد کشمیربیرسٹرسلطان محمودچوہدری نے کی تھی جس کے لیے آزادکشمیر سمیت دنیا بھر سے قافلے پہنچ گئے ہیں

171323
آج لندن میں  کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حق میں ملین مارچ

آج برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں کشمیریوں کے حق خود ارادی کے حق میں ملین مارچ کا اہتمام کیا جا رہا ہے ۔ ملین مارچ کی اپیل سابق وزیراعظم آزاد کشمیربیرسٹرسلطان محمودچوہدری نے کی تھی جس کے لیے آزادکشمیر سمیت دنیا بھر سے قافلے پہنچ گئے ہیں۔
اس ملین مارچ میں تمام کشمیری اپنے اختلافات بھول کر لندن میں جمع ہو رہے ہیں۔ اس ملین مارچ میں حریت کانفرنس کے رہنماؤں،آزادکشمیرکے تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کے علاوہ دنیا بھر سے انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندے اور برطانوی و یورپی ممبران پارلیمنٹ کے نمائندے بھی شرکت کرینگے۔ امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر عبدالرشیدترابی خود لندن پہنچے جبکہ مسلم کانفرنس، مسلم لیگ ن ، پیپلزپارٹی، لبریشن لیگ، لبریشن فرنٹ ،جموں و کشمیر پیپلزپارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ کے علاوہ دیگر جماعتوں کے نمائندے شرکت کرینگے۔
تمام کشمیری سیاسی جماعتوں نے اپنے کارکنوں اور بیرون ممالک مقیم عہدیداروں کو ملین مارچ میں شرکت کی ہدایت کی ہے ۔ملین مارچ کے شرکاء آج اتوار کے روز لندن کے ٹرافلگر اسکوائر سے برطانوی وزیر اعظم کی رہائشگاہ تک مارچ کرینگے اور ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ جا کر ایک یاد داشت پیش کرینگے۔
بیرسٹر سلطان نے لندن ملین مارچ کی تیاریوں اور اسے کامیاب کرانے کیلیے بھر پور مہم چلائی اور برطانیہ کے مختلف شہروں میں جا کر لوگوں کو تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے آگاہ کیا۔ برطانوی اراکین پارلیمنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سلطان کا کہنا تھاکہ پاک، بھارت ممکنہ جنگ رکوانے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی طرف سے ڈھائے جانیوالے مظالم کو بند کرانے اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کیلیے کشمیر ملین مارچ کے انعقاد کا فیصلہ کیا، مارچ تحریک آزادی کشمیر کیلیے سنگ میل ثابت ہوگا۔
دوسری طرف لندن ملین مارچ کیوجہ سے بھارت میں کھلبلی مچ گئی ہے اور بھارتی وزیر خارجہ سشماسوراج نے برطانوی نائب وزیراعظم اوردیگرحکام سے درخواست کی تھی کہ ملین مارچ پر پابندی عائد کی جائے تاہم برطانیہ نے مارچ پر پابندی لگانے کی بھارتی درخواست مستردکردی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں