افواجِ پاکستان دنیا کی بہترین افوج میں سےایک ہے:امریکی تجزیہ نگار

متحدہ امریکہ کے اعلیٰ حکام نے پاکستان کے جوہری ہتھیاروں کے تحفظ کیلیے موثر نظام موجود ہونے کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج دنیا کی بہترین افواج میں سر فہرست ہے

166089
افواجِ پاکستان دنیا کی بہترین افوج میں سےایک ہے:امریکی تجزیہ نگار

متحدہ امریکہ کے اعلیٰ حکام نے پاکستان کے جوہری ہتھیاروں کے تحفظ کیلیے موثر نظام موجود ہونے کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج دنیا کی بہترین افواج میں سر فہرست ہے۔
متحدہ امریکہ کے سابق اسسٹنٹ سیکریٹری آف ڈیفنس فارایشیا اینڈ پیسفک سیکیورٹی ایشوز، ڈاکٹرپیٹرلیوائے نےکا کہنا ہے کہ شدید مشکلات کے باوجود پاکستان کا جوہری پروگرام جاری رہنا قابل تحسین ہے۔ وہ سی پی جی ایس کی جانب سے’’جنوبی ایشیا میں ڈیٹرنس کے استحکام سے پرامریکہ نقطہ نظر‘‘کے عنوان پرگول میز مذاکرے میں گفتگوکررہے تھے۔ مذاکرے کی صدارت لیفٹیننٹ جنرل( ر) سیدمحمداویس نے کی جس میں دفاعی ماہرین شعبہ تدریس ،سفارتکار،صحافیوں کے علاوہ یونیورسٹی کے طلبہ بھی شرکت کی، مذاکرے میں 2014 میں افغانستان سے امریکی اورنیٹوافواج کے انخلا کے بعد جنوبی ایشیا میں پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر مختلف امور بھی بات کی گئی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں