نیا پاکستان بنا کر ہی دم لیں گے: عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کبھی بھی شکست تسلیم نہ کریں کوئی چیز ناممکن نہیں بڑے کام کیلئے اپنے اندر کے خوف کو ختم کرنا ہو گا۔

160036
نیا پاکستان بنا کر ہی دم لیں گے: عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے دھرنے کے شرکا سے خطا کرتے ہوئے کہا ہے کہ کبھی بھی شکست تسلیم نہ کریں کوئی چیز ناممکن نہیں بڑے کام کیلئے اپنے اندر کے خوف کو ختم کرنا ہو گا۔
انھوں نے کہا کہ وہ آزادی مارچ سے قبل ہی فیصلہ کر چکے تھے کہ نواز شریف سے استعفیٰ لیے بغیر واپس نہیں آئیں گے اللہ نے ہمیں تقدیر بدلنے کا سنہری موقع دیا ہے کوئی طاقت ہمیں نیا پاکستان بنانے سے نہیں روک سکتی۔ عمران خان نے اقرار کیا کہ بڑے سیاسی مگر مچھوں کی وجہ سے سیاست ہسپتال بنانے سے زیادہ مشکل ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان آج سرگودھا میں بہت بڑے جلسے سے خطاب کریں گے۔سیکورٹی صورتحال اور بھگدڑ کے پیش نظر اسپورٹس اسٹیڈیم کی دیواریں توڑ کر بتیس بتیس فٹ کے دو راستے بنا دیئے گئے۔ گراؤنڈ کے گرد لگے لوہے کے جنگلے بھی ہٹا دیئے گئے۔ جلسہ گاہ کے داخلی اور خارجی راستوں کے لیے الگ الگ گیٹ بنائے گئے ہیں جبکہ خواتین کےلئے الگ گیٹ بنایا گیا ہے۔ پنڈال میں پینے کے پانی کے علاوہ طبی امداد کے لئے میڈیکل کیمپ بھی لگایا جا رہا ہے۔ اسٹیڈیم کے اندر اور باہر پی ٹی آئی کےاسٹالز سج گئے ہیں جہاں کارکنوں کو جھنڈے، بیجز اور کیپ فراہم کیے جا رہے ہیں۔ جلسے کے حوالے سے پی ٹی آئی کے کارکنوں میں زبردست جوش و خروش ہے۔ انھوں نے امید ظاہر کی ہے کہ لاہور اور ملتان کی طرح سرگودھا کا جلسہ بھی تاریخی ہو گا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں