شمالی وزیرستان میں طلبان رہنما ہلاک

تحریک طالبان پاکستان کے مرکزی ترجمان شاہد اللہ شاہد کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق ’کمانڈر حسن کے علاوہ بھی چند ایک ں طالبان عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا گیا ہے

133870
شمالی وزیرستان میں طلبان رہنما ہلاک

پاکستان کے علاقے شمالی وزیرستان میں طالبان اور فوج کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں طالبان رہنما محمد حسن ہلاک ہوگیا ہے۔
تحریک طالبان پاکستان کے مرکزی ترجمان شاہد اللہ شاہد کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق ’کمانڈر حسن کے علاوہ بھی چند ایک طالبان عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔
انھوں نے چند دن قبل ایک کارروائی میں شوال کے علاقے میں ایک جیٹ طیارے کو اینٹی ائیر کرافٹ میزائل کے ذریعےکامیابی سے نشانہ بنانے کا دعوی کیا۔ ان دعووں کی نہ تو سرکاری اور نہ ہی آذاد ذرائع سے تصدیق ہوئی ہے۔
شاہد اللہ شاہد کا کہنا تھا کہ کراچی اور دیگر مقامات پر پہلے سے گرفتار سینکڑوں افراد کو ٹی ٹی پی کے نام پر جعلی پولیس مقابلوں میں ہلاک کیا جا رہا ہے۔
تحریک نے کمانڈر حسن کے جنازے اور مبینہ طور پر تباہ شدہ طیارے کے پرزوں کی تصاویر بھی جاری کی ہیں۔ تحریک کے امیر مولانا فضل اللہ اس جنازے میں شریک تھے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں