وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی صحافیوں سے بات چیت

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب کی موجودہ بدترین صورتِ حال سیاست کی بجائے خدمت کا تقاضہ کر رہی ہے۔ عمران خان اور طاہرالقادری اسلام آباد میں دھرنوں کو ملتوی کر کے سیلاب سے متاثرہ عوام کی خدمت کریں۔

117384
وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی صحافیوں سے بات چیت


وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب کی موجودہ بدترین صورتِ حال سیاست کی بجائے خدمت کا تقاضہ کر رہی ہے۔ عمران خان اور طاہرالقادری اسلام آباد میں دھرنوں کو ملتوی کر کے سیلاب سے متاثرہ عوام کی خدمت کریں اور حکومت کو بھی یہ کام کرنے دیں۔ موجودہ سیلاب کے بعد سیاست کے لیے بہت وقت ہوگا۔ اس وقت پنجاب کو بدترین سیلاب کا سامنا ہے۔ خیبر پختونخوامیں بھی بارشوں کی تباہ کاری کے علاوہ دس لاکھ آئی ڈی پیزکا سنگین مسئلہ درپیش ہے لیکن عمران خان اور طاہر القادری بدترین آفت کے اس موقع پر بھی سیاست بازی میں مصروف ہیں۔ دھر نوں سے اب تک قومی معیشت کو ساڑھے پانچ سو ارب روپے کا نقصان پہنچ چکا ہے۔چینی صدر کے دورے کے التواءسے اربوں ڈالر کے معاہدے التواءمیں چلے گئے ہیں ۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں