پاکستان 4 افراد ہلاک 400 زخمی

مظاہرین نے سرکاری ٹیلی ویژن چینل پر بھی حملہ کیا

110604
پاکستان 4 افراد ہلاک 400 زخمی

پاکستان میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران جھڑپوں میں 4 افراد ہلاک اور تقریباً 400 زخمی ہو گئے ہیں۔
مظاہرین نے پاکستان کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل کی عمارت پر بھی حملہ کیا۔
حملے کے بعد ٹیلی ویژن نے اپنے قومی اور انگریزی چینلوں کی نشریات کو بند کر دیا۔
حکومت کی طرف سے حزب اختلاف کو مذاکرات کی دعوت دی جا رہی ہے اور پاکستانی فوج نے بھی مسئلے کے پُر امن حل کی اپیل کی ہے۔
واضح رہے کہ حزب اختلاف میں پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے چئیر مین طاہرالقادری کے 25 ہزار حامی 15 اگست سے نواز شریف سے مستعفی ہونے کے مطالبے کے ساتھ پارلیمنٹ کے سامنے مظاہرے کر رہے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں