عمران خان کا فوج کوسیاسی مقاصد کےلیے استعمال کرنے پرعدالت سے رجوع

عمران خان نے کہا ہے کہ جمہوریت ہو گی تو ڈی ریل ہو گی،دھاندلی سے جمہوری حکومت نہیں بن سکتی ،دھاندلی کے خلاف عوام پہلی مرتبہ سڑکوں پر نکلے ،انتخابات میں دھاندلی کے خلاف سپریم کورٹ تک گئے انصاف نہ ملے تو سڑکوں پر آنے کے سوا کوئی راستہ نہیں

71918
عمران خان کا فوج کوسیاسی مقاصد کےلیے استعمال کرنے پرعدالت سے رجوع

پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ جمہوریت ہو گی تو ڈی ریل ہو گی،دھاندلی سے جمہوری حکومت نہیں بن سکتی ،دھاندلی کے خلاف عوام پہلی مرتبہ سڑکوں پر نکلے ،انتخابات میں دھاندلی کے خلاف سپریم کورٹ تک گئے انصاف نہ ملے تو سڑکوں پر آنے کے سوا کوئی راستہ نہیں ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا11 مئی کو پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ دھاندلی ہوئی ،دھاندلی سے جیتنے والے تبدیلی نہیں آنے دیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں 100 فیصد لوگ پی ٹی آئی کو ووٹ دیں گے ،بجلی کا نظام خیبر پختونخوا حکومت کے حوالے کر دیں ،30 اپریل کو کے پی کے میں بلدیاتی انتخابات کے لیے تیار تھے ۔انہوں نے کہا کہ آزاد عدلیہ کے بغیر انتخابات شفاف نہیں ہو سکتے 11 مئی کے انتخابات میں آر اوز الیکشن کمیشن کے نیچے نہیں تھے سابق جسٹس افتخار چوہدری کس طرح آر اوز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں افتخار چوہدری کو پتہ ہونا چاہئے کہ میری تربیت ہی مقابلہ کرنے کی ہے نوٹس ملنے پر خوش ہوں اب سب کچھ سامنے لاؤں گا ۔انکا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کو مقابلہ کرنا نہیں آتا ن لیگ نے خوف میں فوج کو بلایا ہے ،آرٹیکل 245 نافذ کرنا غیر جمہوری ہے ،انصاف نہ ملنے پر احتجاج کرنا میرا حق ہے ،عوام کو بتائیں گے دھاندلی کس نے اور کس طرح کی تھی ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران کاروباری ہیں سودے بازی شروع کر دیتے ہیں ، کارکن 14 اگست کو نکلیں



ٹیگز:

متعللقہ خبریں