مسلم لیگ کیو:جائنٹ اسلامک آرمی تشکیل دینے کی دعوت

اسرائیلی فائٹر جیٹ اور ملٹری ٹینک معصوم فلسطینیوں کو ہلاک کر رہے ہیں لیکن مسلمان ممالک کی حکومتیں محض مذمّتی بیانات جاری کر رہی ہیں : سلمی ہاشمی

66026
مسلم لیگ کیو:جائنٹ اسلامک آرمی تشکیل دینے کی دعوت

پاکستان مسلم لیگ کیو کی لیڈر نے فلسطینیوں پر اسرائیل مظالم کو روکنے کے لئے مسلم ممالک کو نیٹو کی طرز پر ایک 'جائنٹ اسلامک آرمی' تشکیل دینے کی دعوت دی ہے۔
مسلم لیگ کیو کی قائد سلمی ہاشمی نے اتوار کے روز اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فائٹر جیٹ اور ملٹری ٹینک عورتوں اور بچوں کا فرق کئے بغیر معصوم فلسطینیوں کو ہلاک کر رہے ہیں لیکن مسلمان ممالک کی حکومتیں محض مذمّتی بیانات جاری کر رہی ہیں۔
سلمی ہاشمی نے کہا کہ اگر مسلمان ممالک فلسطین پر اسرائیل کے ظالمانہ حملوں کے مقابل کچھ کرنا چاہتے ہیں تو ان سب کو متحد ہو کرنیٹو کی طرز پر ایک جائنٹ آرمی تشکیل دینے کے لئے فوری اقدامات کرنے چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ" اگر امریکہ، برطانیہ، فرانس، کینیڈا اور دیگر یورپی ممالک اپنے مفادات کے تحفظ کے لئے متحد ہو کر نیٹو کی صورت میں ایک جائنٹ ملٹری الائنس قائم کر سکتے ہیں تو مسلم ممالک باہمی فنڈ کے ساتھ ایک جائنٹ اسلامک آرمی تشکیل دینے کی طرف کیوں مائل نہیں ہوتے"۔
انہوں نے کہا کہ اگر عرب ممالک امریکن، سوئس اور فرنچ بینکوں میں رکھوائی ہوئی اپنی کئی بلین ڈالر رقوم کو نکلوا لیں تو مغربی ممالک میں بڑے پیمانے پر مالیاتی بحران پیدا ہو جائے گا۔
سلمی ہاشمی نے مسلمان ممالک کو عالمی بینک اور عالمی مالیاتی فنڈ کی طرح ایک مشترکہ بینک بنانے کی بھی تحریک دی اور کہا کہ عرب شیخوں اور امیر طبقے کو اپنی رقوم کو مغربی بینکوں سے نکال کر مجوزہ اسلامی بینک میں جمع کروانی چاہئیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں