پاکستان: طالبان کا صفایا جاری

بتایا گیا ہے کہ رواںہفتےکے دوران پاک فضائیہ کے اشتراک سے جاری کاروائیوں میں چار سو کے لگ بھگ عسکریت پسند ہلاک کیے جا چکے ہیں

118279
پاکستان: طالبان کا صفایا جاری

شمالی وزیرستان میں طالبان عسکریت پسندوں کے خلاف پاک فوج کی کاروائیاں جاری ہیں۔
رواں ہفتےکے دوران پاک فضائیہ کے اشتراک سے جاری کاروائیوں میں چار سو کے لگ بھگ عسکریت پسند ہلاک کیے جا چکے ہیں۔
ان کاروائیوں کی وجہ سے متاثرہ علاقوں کے ساڑھے چار لاکھ مکین اپنا گھر بار ترک کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
بنوں میں قائم خیمہ بستیوں میں مقیم ان افراد کے لیے ضروری امداد مہیا کی جا رہی ہے جبکہ رمضان میں ان کے لیے افطاری کا بھی انتظام کیا جا رہا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں