دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کی زمینی کاروائی جاری

کہ میرانشاہ سے ایک اور آئی ای ڈی فیکٹری پکڑی گئی ہے جبکہ دہشت گردوں کے کمپاؤنڈ پر بھی قبضہ کر لیا گیا ہے۔ ٓئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں زمینی کارروائی کا مرحلہ کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ شدت پسندوں کی پناہ گاہوں کو تباہ کیا جا رہا ہے

117031
دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کی زمینی کاروائی جاری

پاک فوج جس نے شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں آپریشن " ضربِ عضب" جاری رکھا ہوا ہے نے علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کیلئے زمینی کارروائی کو مزید تیز کردیا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ میرانشاہ سے ایک اور آئی ای ڈی فیکٹری پکڑی گئی ہے جبکہ دہشت گردوں کے کمپاؤنڈ پر بھی قبضہ کر لیا گیا ہے۔
میران شاہ میں ڈانڈے درپہ خیل میں دہشت گردوں کے کمپاؤنڈ پر پاک فوج کے دستوں نے قبضہ کر لیا ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کے مطابق کمپاؤنڈ میں بارودی سرنگیں اور خودکش جیکٹیں تیار کی جاتی تھیں جبکہ پاکستان بھر میں دھماکے کرنے والے دہشت گردوں کی تربیت کا مرکز بھی قائم کیا گیا تھا ۔ ملک کے بہادر سپوتوں نے کارروائی کر کے دھماکا خیز مواد ، گولیاں ، ڈیٹونیٹرز اور بم کی تیاری میں استعمال ہونے والے آلات برآمد کر کے ناکارہ بنا دیئے۔آپریشن کے ساتھ ساتھ پاک فوج نے آئی ڈی پیز کی دیکھ بھال میں بھی کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی ۔ ترجمان کے مطابق بنوں میں رجسٹرڈ تمام 37 ہزار پانچ سو ستاون خاندانوں کو راشن فراہم کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں زمینی کارروائی کا مرحلہ کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ شدت پسندوں کی پناہ گاہوں کو تباہ کیا جا رہا ہے ۔ میران شاہ بازار کے قریب مزید چیک پوسٹیں قائم کر دی گئی ہیں۔ مختلف مقامات پر دہشتگردوں کا محاصرہ مزید سخت کر دیا گیا ہے۔ آپریشن والے علاقوں کی فضائی نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں