صاف اور شفاف الیکشن کو یقینی بنانا چاہتے ہیں: عمران خان

عمران خان نے14 اگست کوسونامی مارچ کامیاب بنانے کیلیے خیبرپختونخوا میں اپنی کوششوں کو تیز تر کردیا ہے۔ ملک میں جمہوریت کو ڈی ریل کرنا نہیں چاہتے۔ عمران خان نے خیبر پختون خواہ کے ایم پی ایز اور پارٹی حکام کوخصوصی ٹارگٹ سونپ دیے

115833
صاف اور شفاف الیکشن کو یقینی بنانا چاہتے ہیں: عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے14 اگست کوسونامی مارچ کامیاب بنانے کیلیے خیبرپختونخوا میں اپنی کوششوں کو تیز تر کردیا ہے اور بڑے پیمانے پر اقدامات اٹھانا شروع کردیے ہیں ۔
عمران خان کی صدارت میں خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں خیبرپختونخواسے تعلق رکھنے والے ایم این ایزاورصوبہ خیبرپختونخوا کے پارٹی وزرا اور اراکین اسمبلی کاہنگامی اجلاس ہواجس میں اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کے حوالے سے بھی غور کیاگیا۔
انہوں نے کہا کہ وہ ملک میں جمہوریت کو ڈی ریل کرنا نہیں چاہتے ہیں ۔ ان کا مقصد آئندہ صاف اور شفاف الیکشن کو یقینی بنانا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ انہوں نے اس سلسلے میں خیبر پختون خواہ کے ایم پی ایز اور پارٹی حکام کوخصوصی ٹارگٹ سونپ دیے ہیں اور ان سے کہا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے پوری کریں۔
اراکین قومی و صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوانے سونامی مارچ کی کامیاب کیلیے تمام اختیارات پارٹی چیئرمین کوسونپ دیے،خیبرپختونخواحکومت کوہدایت کی گئیں کہ متاثرین وزیرستان کی ہرممکن مددکی جائے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں