عمران خان کا شہباز شریف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

انہوں نے لاہور سانحہ کاذمہ دارشہبازشریف کو ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ انصاف کا تقاضا یہی ہے کہ وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں۔عمران خان کی عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحد سے ملاقات

102648
عمران خان کا شہباز شریف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نےپنجاب کے وزیر اعلیٰ سے فوری طور پر مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے لاہور سانحہ کاذمہ دارشہبازشریف کو ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ انصاف کا تقاضا یہی ہے کہ وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پولیس کو مسلم لیگ ن کے مسلح ونگ میں تبدل کرکے رکھ دیا گیا ہے، لاہور میں نہتے شہریوں پرپولیس کی بربریت بے نقاب کرنے پر اے آر وائی کو انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔
عمران خان نے کہاکہ شریف خاندان کے انتقامی اقدامات اورغیرجمہوری رویوں کاخاتمہ کرنا ضروری ہے۔ حقیقی جمہوری معاشرے میں اس قسم کاواقعہ پیش آتاتو وزیر اعلیٰ از خود اقتدار سے علیحدہ ہوجاتا،وزیراعلیٰ شہباز شریف کوذمہ داری قبول کرناچاہیے۔
دریں اثناء عمران خان سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد نے ہفتہ کو ملاقات کی۔دونوں رہنماوں نے ڈاکٹر طاہرالقادری کی وطن آمد اوردیگرمعاملات پرتبادلہ خیال کیا۔
تحریک انصاف کی کورکمیٹی کااہم اجلاس آج منعقد ہوگا جس ملکی موجودہ صورتحال اوربہاولپورمیں27 جون کے جلسہ عام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاجائیگا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں