شمالی وزیرستان میں تیسرے روز 27 دشہت گرد ہلاک کردیے گئے

شمالی وزیرستان میں آپریشن کا مقصد تمام دہشت گردوں اور ان کی پناہ گاہوں کا صفایا کرنا ہے۔فوجی دستوں نے شدت پسندوں کے تمام ٹھکانوں کا گھیراؤ کر لیا ہے جن میں میر علی اور میران شاہ کے قصبے شامل ہیں

97155
شمالی وزیرستان میں تیسرے روز 27 دشہت گرد ہلاک کردیے گئے

پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن کا مقصد تمام دہشت گردوں اور ان کی پناہ گاہوں کا صفایا کرنا ہے۔انہوں نے کہا شمالی وزیرستان میں آپریشن ''ضرب عضب'' جاری ہے اور دہشت گردوں کے خاتمے تک اس آپریشن کو جاری رکھا جائے گا۔
فوج کے بیان کے مطابق شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن منصوبے کے مطابق چل رہا ہے اور تاحال کسی بھی شہری آبادی والے علاقے میں حملے نہیں کیے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی دستوں نے شدت پسندوں کے تمام ٹھکانوں کا گھیراؤ کر لیا ہے جن میں میر علی اور میران شاہ کے قصبے شامل ہیں۔ فرار ہونے کی کوشش کرنے والے سات عسکریت پسندوں کو گذشتہ رات میر علی کے نواح میں ہلاک کیا گیا۔
پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے میرعلی کی علاقے خوشحالی اور کھجوری میں شدت پسندوں کے آٹھ ٹھکانوں کا نشانہ بنایا ۔ گذشتہ روز تحصیل شوال میں دہشت گردوں کے چھ ٹھکانوں پر بمباری کی گئی جس میں ستائیس دہشت گرد مارے گئے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے میرعلی ، میران شاہ اور دتہ خیل سمیت دہشتگردوں کے اہم ٹھکانوں کا محاصرہ کر رکھا ہے ۔ دہشتگردوں کی نقل و حرکت روکنے کیلئے شمالی وزیرستان کے اردگرد فوج تعینات ہے جبکہ علاقے کی مسلسل فضائی نگرانی کی جا رہی ہے ۔ آبادی والے علاقوں میں ابھی آپریشن شروع نہیں کیا گیا ۔ پاک فوج نے ہتھیار ڈالنے والوں کیلئے سرنڈر پوائنٹس قائم کر دئیے ہیں۔شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن کے بعد ملک کے تمام بڑے شہروں اور قصبوں میں حساس مقامات پر سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں