قوم کے سامنے سرخرو ہوں گے: جنرل راحیل شریف

کہ آپر یشن "ضرب عضب" کا میا بی سے مکمل کیا جا ئیگا ، آپریشن ہمارے شمالی وزیرستان کے بہادر قبائل کے خلاف نہیں بلکہ ان دہشتگردوں کیخلاف ہے ۔ علاقے میں دہشتگردوں کے ٹھکانے ختم کرکے حکومتی رٹ قائم کی جائے گی

97228
قوم کے سامنے سرخرو ہوں گے: جنرل راحیل شریف

چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ ہے کہ ہم نے قوم اور تمام اداروں کا مکمل اعتماد حاصل کرنے کے بعد ہی دہشت گردوں کے خلاف کارائی کا آغاز کیا ہے اور انشاللہ ہم اس کاروائی کو مکمل کرتے ہوئے قوم کے سامنے سرخرو ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ آپر یشن "ضرب عضب" کا میا بی سے مکمل کیا جا ئیگا ، آپریشن ہمارے شمالی وزیرستان کے بہادر قبائل کے خلاف نہیں بلکہ ان دہشتگردوں کیخلاف ہے جوشمالی وزیرستان ایجنسی میں چھپے ہوئے ہیں اور جنہوں نے ریاست پاکستان کے خلاف ہتھیاراٹھارکھے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ علاقے میں دہشتگردوں کے ٹھکانے ختم کرکے حکومتی رٹ قائم کی جائے گی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے گزشتہ روز کورہیڈکوارٹرز پشاور کا دورہ کیا جہاں انہیں آپریشن" ضرب عضب" پرپیشرفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر چیف آف آرمی سٹاف نے آپریشن کی تیاری اورپیشرفت پراطمینان کااظہارکرتے ہوئے زوردیا کہ تمام دہشتگردوں اوران کے ٹھکانوں کابلاامتیازقلع قمع کیاجائے ۔ انہوں نے کہاکہ قوم اوربالخصوص ہمارے قبائلی بھائیوں کی حمایت سے آپریشن کامیابی سے ہمکنار ہوگا اور ملک کودہشت گردی کے ناسورسے نجات دلا کر دم لیں گے ۔
اس سے قبل چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ آپریشن "ضرب عضب"دہشت گردی کی لعنت سے چھٹکاراپانے کیلئے شروع کیا گیا ہے اور جب تک شمالی وزیرستان سے دہشت گردوں اور ان کے ٹھکانوں کا مکمل خاتمہ نہیں کردیا جاتا اس وقت تک آپریشن جاری رہے گا ۔انہوں نے کہا کہ انشاللہ ہم اس کاروائی کو مکمل کرتے ہوئے قوم کے سامنے سرخرو ہوں گے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں