نواز شریف آج قومی اسمبلی کو اعتماد میں لیں گے

وزیراعظم نے تمام سیاسی جماعتوں سے قریبی رابطے شروع کررکھے ہیں اور ان کو اس آپریشن کے بارے میں معلومات بھی فراہم کررہے ہیں۔ وہ سیاسی جماعتوں کو شمالی وزیرستان میں ضرب عضب آپریشن پر اعتماد میں لیں گے

95984
نواز شریف آج قومی اسمبلی کو اعتماد میں لیں گے

پاک فوج کی جانب سے شروع کردہ آپریشن " ضرب عضب" کے بعد ملک بھر میں مختلف ردِ عمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ پاکستانی کی بھری بڑی سیاسی جماعتوں جن میں پیپلز پارٹی ، ایم کیو ایم اور اے این پی شامل ہے نے اس آپریشن کی حمایت کی ہے جبکہ تحریک انصاف اور جماعت اسلامی تذبذب کا شکار دکھائی دیتی ہیں۔
وزیراعظم نے تمام سیاسی جماعتوں سے قریبی رابطے شروع کررکھے ہیں اور ان کو اس آپریشن کے بارے میں معلومات بھی فراہم کررہے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے اور سیاسی جماعتوں کو شمالی وزیرستان میں ضرب عضب آپریشن پر اعتماد میں لیں گے۔ وزیراعظم کو آپریشن کی تفصیلات سے مکمل طور پر آگاہ رکھا جا رہا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ آپریشن کے دوران عام شہریوں کے نقصانات کو کم سے کم رکھنے کی کوشش کی جائے۔
ملک کے بڑے بڑے شہروں میں سیکور ٹی سخت کردی گئی ہےتاکہ اس آپریشن کے بعدد ہونے والی دہشت گردوں کی کاروائیوں سے عوام کو محفوظ رکھا جائے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں