مشرف کو بیرون ملک جانے سے روکا جائے: وفاقی حکومت

پاکستان کی وفاقی حکومت نے سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے سابق صدر پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے حکم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے سپریم کورٹ میں اپیل اٹارنی جنرل کی وساطت سے دائر کی گئی ہے

95104
مشرف کو بیرون ملک جانے سے روکا جائے: وفاقی حکومت

پاکستان کی وفاقی حکومت نے سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے سابق صدر پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے حکم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔
وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے سپریم کورٹ میں اپیل اٹارنی جنرل کی وساطت سے دائر کی گئی ہے جس میں مؤقف اختیار کیاگیا ہے کہ سابق صدر پرویزمشرف کے خلاف عدالتوں میں سنگین مقدمات چل رہے ہیں جن کے فیصلے ابھی ہونا باقی ہیں۔
درخواست میں کہاگیا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے ان مقدمات کو صرف نظر کرتے ہوئے فیصلہ صادر کیا ہے لہذا سندھ ہائی کورٹ کے اس فیصلے کالعدم قرار دیا جائے اور ان مقدمات کے فیصلوں تک پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں رکھنے کی اجازت دی جائے ۔
سندھ ہائِ کورٹ نے وفاق کو فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کے لئے 15 روز کی مہلت دی تھی۔عدالت سے اپیل کی فوری سماعت کی استدعا بھی کی گئی ، اپیل سماعت کیلئے منظور کرلی گئی ہے ۔ دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر نے پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے سے متعلق فیصلہ پر نظرثانی کی درخواست بینچ تشکیل دینے کے لئے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو منتقل کردی ہے ۔ ہفتہ کو جسٹس محمد علی مظہر نے درخواست کی سماعت چیمبر میں کی ۔اس موقع پر سابق صدرپرویز مشرف کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف وفاق نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے جس کے بعد سندھ ہائی کورٹ کا اپنے فیصلے کو 15دن تک معطل رکھنے کا جواز نہیں بنتا۔
سماعت کے دوران ڈپٹی اٹارنی جنرل سلمان طالب الدین نے کہا کہ اگر پرویز مشرف کو سندھ ہائی کورٹ فوری ملک سے باہر جانے کی اجازت دیتا ہے تو حکومت کے لئے پرویز مشرف کو باہر جانے سے روکنا ممکن نہیں رہے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں